ETV Bharat / state

IMD issue Orange alert for Delhi دہلی میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:17 PM IST

محکمہ موسمیات مطابق دہلی اور این سی آر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آسمان ابر آلود رہے گا، ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں 'اورنج الرٹ' جاری کیا ہے ۔ جمعرات کی شام سے یہاں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کو بھی دہلی اور این سی آر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ آسمان ابر آلود رہے گا، ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا ئیں چلنے اور دور دراز علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں اس ماہ معمول سے تقریباً تین گنا بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پالم اور لودھی روڈ دونوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالترتیب 18.4 ملی میٹر اور 23 ملی میٹر اضافی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا 'ہفتہ کو بھی دہلی میں بہت ہلکی بارش کی توقع ہے اور جمعہ کو پنجاب، ہریانہ، دہلی، چندی گڑھ، اتر پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی راجستھان میں مختلف مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔' اس کے علاوہ 3 اپریل کو بہت ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات ہیں۔
شمال مغربی ہندوستان میں اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس گر اوٹ آنے کا امکان ہے، جس کے بعد دو سے چار ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Weather: دہلی میں بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت ملی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.