دہلی کے آئی جی آئی ائیرپورٹ پر گھریلو طیاروں کی خدمات شروع ہونے سے ٹرمینل 3 کے کھولے جانے کے بعد اب ٹرمینل 1 کو بھی کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر بھی سماجی دوری کے لیے مارکنگ کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ہی یووی ٹاور، یووی لگیج ٹنل۔ سینسر والے ہینڈ سینیٹائزر اور سینیٹائز کرنے والا میٹ بھی نصب کیا جائے گا۔
حالانکہ ڈائل کی طرف سے یہ ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ٹرمینل 1 کب سے کھولا جائے گا، لیکن یہ سب بڑھتے ہوئے ہوائی ٹریفک اور عام مسافروں کے لیے کھولے جانے والے کمرشیل انٹرنیشنل ائیر ٹریفک پر منحصر کرے گا۔