ETV Bharat / state

دہلی میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان - lockdown in delhi

دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وہیں حکومت کو یہ فکر ہے کہ مریضوں کے لیے بیڈ کہاں سے آئے گا۔

دہلی کوروناوائرس: ایک ہفتہ بعد دوبارہ لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 1:14 PM IST

دارالحکومت دہلی میں انلاک کے عمل کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ کیس میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں دہلی حکومت نے اگلے ایک ماہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اگر اگلے ایک ہفتہ میں صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو دہلی میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بدھ کی شام ہوئی ملاقات میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا اور اس کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

کورونا انفیکشن کے دور میں جس طرح دوسری ریاستوں کے لوگوں کو دہلی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے، دہلی حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ تاہم اروند کیجریوال نے کہا کہ 'وبائی مدت کے دوران مرکزی حکومت کے تمام فیصلے درست ہیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران انفکشن کم پھیل گیا تھا۔ لیکن جیسے ہی اسے کھولنے کا عمل شروع ہوا انفیکشن پھیلنا شروع ہوگیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہونے والا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے حکومت اور عوام دونوں کے سامنے ایک بڑا معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.