ETV Bharat / state

مودی کسانوں سے بات کریں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے: نٹور سنگھ - پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ

سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ کا خیال ہے کہ اب وزیراعظم نریندر مودی کو کسانوں کی تحریک ختم کرنے کے لیے کسان رہنماؤں اور تنظیموں سے براہ راست بات کرنی چاہیے جو گزشتہ 10 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ
سابق مرکزی وزیر نٹور سنگھ
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 7:36 PM IST

سینیئر رہنما نٹور سنگھ نے کہا کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کسان اور مرکزی حکومت کے درمیان بات چیت کا ذریعہ بننے کے لیے موزوں ترین شخص ہیں اور انہیں پہل کرنی چاہیے۔

یو این آئی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نٹور سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت نے لکھیم پور کھیری واقعہ پر 'مِس ہینڈلنگ' کی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کی گرفتاری نے اسے قومی مسئلہ بنا دیا جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کو خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

اس سوال پر کہ کسانوں کی تحریک کو 10 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے اور اب اسے کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے دونوں کسی حد تک صحیح اور غلط ہیں۔

نٹور سنگھ نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ کسان اتنے عرصے تک اسے کھینچ سکیں گے لیکن اب یہ ان دونوں کے لیے وقار کا معاملہ بن گیا ہے شاید اسی لیے کوئی پیچھے نہیں ہٹنا چاہتا۔ اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم اور کسانوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔

یو این آئی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.