ETV Bharat / state

آئی سی ایم آر نے اینٹیجین پر مبنی کورونا ٹیسٹنگ کٹ کو منظوری دی - 30 منٹ کے اندر ٹیسٹ کا نتیجہ

آئی سی ایم آر نے اینٹیجین پر مبنی پہلی ٹیسٹنگ کٹ کو منظوری دے دی ہے، اس کٹ کی مدد سے 30 منٹ کے اندر ٹیسٹ کا نتیجہ مل سکتا ہے۔

ایمس
ایمس
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 1:52 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی تیار کردہ اینٹیجن پر مبنی ٹیسٹنگ کٹ کو منظوری دے دی ہے۔

ایمس کارڈیو-ریڈیولوجی شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امریندر سنگھ کے مطابق 'اس ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے لیبارٹری امتحانات کے بغیر کم شرح پر تیزی سے کیسز کی تشخیص ممکن ہو جائے گی'۔

یہ ٹیسٹ کٹ پیتھاگان کے وہ مالیکیولس کا پتا لگا سکتی ہے، جو کووڈ 19 متاثرہ افراد میں مدافعتی ردعمل کا باعث بنتے ہیں۔

ڈاکٹر امریندر سنگھ نے مزید وضاحت کی کہ اس میں ایک کوریائی نژاد اینٹیجن استعمال کیا گیا ہے تاکہ جانچ کو آسان بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا 'دہلی میں کورونا وائرس کی جانچ کو بڑھانے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے۔ پورے قومی دارالحکومت سے کم جانچ کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ بہت سارے لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'تاہم ایمس نے ایک کم قیمت والی اینٹیجن پر مبنی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو پی سی آر ٹیسٹوں کے مقابلے میں بہت ہی کم وقت میں نتیجہ نکالے گی'۔

ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی واضح کیا 'ایمس کے متعدی امراض اور محکمہ صحت نے مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے لئے باہمی تعاون سے کام کیا ہے۔ اب تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن نئی تیار شدہ جانچ کٹ کے استعمال میں آنے کے بعد تشخیص بڑھ سکتی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا 'اس کٹ کی مدد سے کووڈ-19 کی جانچ کرنا بہت آسان ہے، یہ عمل کسی حد تک حمل کے ٹیسٹ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ مکمل طور پر اینٹیجن پر مبنی ٹیسٹ ہوگا جب کہ اب تک جو بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں وہ اینٹی باڈی پر مبنی تھے'۔

اطلاعات کے مطابق اس اینٹیجین ٹیسٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی اور یہ ٹیسٹ بہت آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.