بھارتی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور کووڈ-19 پر مرکزی حکومت کی تشکیل ٹاسک فورس نے کورونا کے علاج میں اپنی پرانی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے پلازما تھراپی کے استعمال کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ بالغ مریضوں پر اس طریقہ کار کے استعمال کی منظوری پہلی کورونا علامت ظاہر ہونے کے سات دن کے اندر دی گئی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ طریقہ کورونا بیماری کی شدت کو کم کرنے یا کورونا مریضوں کی موت کو روکنے میں موثر ثابت نہیں ہوا ہے۔