ETV Bharat / state

میرے زخموں پر مرہم لگ گیا: نربھیا کی ماں - حیدرآباد میں دیشا ریپ اور قتل معاملے

حیدرآباد میں دیشا ریپ اور قتل معاملے کے چاروں ملزمین کو آج پولیس انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیا گیا جس کے بعد نربھیا کی ماں نے کہا کہ پولیس کی کارروائی سے میرے زخموں پر مرہم لگ گیا۔

میرے زخموں پر مرہم ہو گیا: نربیا کی والدہ

author img

By

Published : Dec 6, 2019, 11:00 AM IST

حیدرآباد میں پولیس انکاؤنٹر کے دوران خاتون ڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور قتل کے ملزمین کی ہلاکت کے بعد نربھیا ریپ متاثرہ کی والدہ آشا دیوی نے کہا کہ یہ خبر میرے ان زخموں پر مرہم ہے جو مجھے 2012 سے تکلیف دے رہے تھی۔

میرے زخموں پر مرہم ہو گیا: نربیا کی والدہ

آشا دیوی نے کہا کہ ’کم سے کم ایک بیٹی کے ساتھ انصاف تو ہوا، میں پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔

انہوں نے اہنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں 7 سال سے اپنی بیٹی کے انصاف کے لیے آواز اٹھارہی ہوں کہ مجرمین کو سزا دوں تاکہ سماج میں ایسی شرمناک حرکت دوبارہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی بیٹی کے انصاف کے لیے ابھی بھی عدالت کے چکر لگاتی ہوں۔ 13 دسمبر کی ایک اور تاریخ ہے اور مجھے دوبارہ عدالت جانا پڑے گا‘۔
آشا دیوی نے مزید کہا کہ ’متاثرہ ڈاکٹر کے والدین کے لیے اطمیان کی بات ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے اور اس طرح کے جرائم کرنے والے افراد میں خوف کا پیدا ہو گیا ہو گا۔
حیدرآباد وٹرنری خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کے چاروں ملزمین کو آج علی الصبح چٹان پلی علاقہ میں انکاؤنٹر کےدوران ہلاک کردیا گیا ۔

یہ انکاؤنٹر حیدرآباد کی نیشنل ہائی وے نمبر -44 پر علی الصبح پیش آیا۔ جہاں ریپ کے ملزمین پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ چاروں ملزمین پولیس پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے،جس میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کا انکاونٹر کردیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.