قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک صنعتی شہر غازی آباد کے علاقے بھواپور میں 300 خاندان ایسے ہیں، جو گذشتہ کئی دنوں سے بھوک سے نڈھال ہیں۔
جب یہ معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل گئی تو ای ٹی وی بھارت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور انتظامیہ کو اس کیس سے آگاہ کیا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچی اور کھانے کا بندوبست کیا۔
غازی آباد کے ایس ڈی ایم پرشانت تیواری بھی موقع پر پہنے اور انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی اب کسی بھی کنبے کو پریشانی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر کھانے کا سامان تقسیم کیا جارہا ہے، کیوں کہ یہ لوگ غریب اور یومیہ مزدور ہیں، جن کے پاس فی الحال کوئی کام نہیں ہے۔
مقامی رکن منوج گوئل بھی وہاں پہنچے اور انہوں نے بھی بھروسہ دلایا کہ اب ان لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔