ETV Bharat / state

جے این یو معاملہ: وی ایس چوہان کی قیادت میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)میں انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان پچھلے کئی دن سے جاری تنازع کے حل کے لیے حکومت نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی)کے سابق صدر پروفیسر وی ایس چوہان کی قیادت میں پیر کو سہ رکنی اعلی اختیار حاصل کمیٹی کی تشکیل کی۔

جے این یو معاملہ: وی ایس چوہان کی قیادت میں اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 4:36 PM IST

یہ کمیٹی سبھی فریقوں سے بات چیت کرکے جے این یو کے تنازع کا حل پیش کرے گی۔

حکومت کی جانب سے پیر کو جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ جے این یو میں کام کاج کو معمول پر کیسے لایا جائے۔یہ کمیٹی اس سلسلے میں غور و خوض کرکے اپنی رپورٹ سونپے گی۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں آل انڈیاکونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای )کے صدر پروفیسر انل سہستر بدھے اور یوجی سی کے سکریٹری پروفیسر رجنیش جین ہیں۔کمیٹی پرامن حل کےلئے طلبہ اور جے این یو انتظامیہ کے درمیان فوراً بات چیت شروع کرے گی۔

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں تعلیم کے سکریٹری آر سبرمنیم نے بتایا کہ اعلی اختیار کمیٹی جے این یو طلبہ اور انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے سبھی مسئلوں کا پرامن حل تلاش کرےگی۔

جے این یو کے طلبہ ،ہاسٹل کی بڑھی ہوئی فیس کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے مظاہرے کررہے ہیں۔حالانکہ طلبہ کی مخالفت کے بعد فیس کے اضافے کو جزوی طورپر واپس لینے کا فیصلہ بھی کیاگیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.