مرکزی وزیر رمیش پوکھریال آج سوال و جواب کی ایک نشست میں لائیو ہوں گے۔ وہ سوشل میڈیا پر براہ راست والدین سے بات چیت کریں گے۔ اس سیشن میں والدین اپنے سوالات کے جوابات بھی ان سے حاصل کرسکیں گے۔ اس کی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔
وزارت فروغ انسانی وسائل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر پوکھریال آج دوپہر ایک بجے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر اور فیس بک پر براہ راست ہوں گے۔