ETV Bharat / state

How to Recite Qur'an in Ramadan: رمضان میں قرآن کیسے پڑھیں، مولانا رضی الاسلام ندوی

ڈاکٹر رضی الاسلام نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تمام امتوں پر روزے فرض کیے گئے تھے۔ اسی طرح سے اسلام میں بھی روزے فرض کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا ارشاد ہے: اے لوگو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزے فرض کیے گئے تھے، تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔

How to Recite Qur'an in Ramadan
How to Recite Qur'an in Ramadan
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 3:29 PM IST

نئی دہلی: رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے۔ لوگ عبادتو ں میں مشغول ہیں اس ماہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر نیکی کا ثواب بڑھادیا جاتا ہے۔ اس ماہ کی خاص برکت یہ ہے کہ اس میں قرآن کا نزول ہوا ہے اور اسی ماہ میں ایک ایسی رات ہے، جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس رات کو جس نے بھی پایا اور عبادت کرکے اللہ کو راضی کرلیا وہ خوش نصیب بندے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند شرعیہ کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ How to Recite Qur'an in Ramadan

How to Recite Qur'an

ڈاکٹر رضی الاسلام نے کہا کہ قرآن کا نزول ہوا اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فرض ہے۔ اس کی فضیلت قرآن کریم سے بھی ثابت ہےاور احادیث میں بھی اس کا تذکرہ ہے۔ قرآن کریم کی سورہ بقرہ میں رمضان المبارک کی فضیلت کا واضح ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تمام امتوں پر روزے فرض کیے گیے تھا۔ اسی طرح سے اسلام میں بھی روزے فرض کیے گئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ قرآن کا ارشاد ہے: اے لوگو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزے فرض کیے گئے تھے، تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ رمضان کی یہ فضیلت ہے کہ اس مہینے میں قرآن کا نزول ہوا ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں اور حق و باطل کو فرق کرنے والی کتاب ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات ہے جسے شب قدر کہتے ہیں وہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھے اور راتوں کو قیام کیا اللہ تعالیٰ ان کے تمام گناہ معاف کردے گا۔مولانا رضی الاسلام ندوی نے کہا کہ قرآن لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے اسے آسمانی دنیا میں شب قدر کی رات میں نازل کیا گیا لیکن آسمانی دنیا سے حضرت جبرئیل کے ذریعہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر 23 برسوں میں نازل کیا گیا۔

مولانا ندوی نے کہا کہ عام دنوں کے مقابلے رمضان میں مسلمان قرآن کا زیادہ تلاوت کرتے ہیں اس میں ایک چیز کو اور خیال کرنا چاہیے کہ لوگ قرآن سمجھ کر پڑھیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ ان کے لیے اس قرآن میں کیا احکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو اس کا ترجمہ پڑھنے میں دشوار ہو ان کے لیے ہر زبان میں قرآن کا ترجمہ وتفاسیر موجود ہے اس کو پڑھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.