7نومبر 2021ء بمطابق ۱ ربیع الثانی 1443ھ، ہفتہ، آپ کا دن آج کیسا ہوگا؟ عشق، محبت، شادی پڑھائی، کاروبار اور صحت کے علاوہ آپ کا دیگر معاملات کیسا ہوگا، ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے، آج کا زائچہ (horoscope ) ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔
1۔ برج حمل۔Aries
21 مارچ تا 20 اپریل)
آج کا چاند آپ کے لیے آٹھویں گھر میں رہے گا۔ آپ دنیاوی معاملات سے دور روحانی معاملات میں مصروف رہیں گے۔ گہری سوچ کی طاقت آپ کی ہر مشکل میں مدد کرے گی۔ آج آپ پراسرار چیزوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوں گے۔ روحانی کمال حاصل کرنے کے آثار ہیں۔ بات چیت پر قابو رکھ کر آپ کئی پریشانیوں سے بچ سکیں گے۔ اپنے خفیہ دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔ آج کوئی نیا کام شروع نہ کریں۔ اچانک مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ وقت پر آپ کے ہر کام مکمل ہوں گے۔
2- برج ثور۔Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آج آپ کا چاند ساتویں گھر میں رہے گا۔ آپ خاندان کے افراد کے ساتھ سماجی کاموں میں مصروف رہ سکتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ سیاحتی مقامات کی سیر کرکے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تاجروں کی آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ کاروبار بڑھانے کے لیے آج بات چیت بھی ہوسکتی ہے۔ سماجی میدان میں کامیابی اور شہرت حاصل ہوگی۔ ملازمت پیشہ افراد وقت پر کام مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اچانک مالیاتی فائدہ کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔ گھریلو زندگی کی خوشیاں معتدل رہیں گی۔
3- برج جوزا۔ Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج کا چاند آپ کے لیے چھٹے گھر میں رہے گا۔ ادھورے کام کو مکمل کرنے کے لیے وقت بہتر ہے۔ آپ کے خاندان میں خوشی اور جوش کا ماحول رہے گا۔ آپ اپنے کام میں شہرت اور وقار حاصل کر سکیں گے۔ لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فطرت کو پرسکون رکھنا ضروری ہے۔ بول چال پر ضبط رکھیں ورنہ جھگڑے کا امکان رہے گا۔ آپ مالی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے مخالفین پر فتح حاصل کر سکیں گے۔ ملازمت کرنے والے افراد کو فوائد حاصل ہوگا۔
4۔ برج سرطان۔ Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
آج کا چاند آپ کے لیے پانچویں گھر میں ہوگا۔ آج کا دن آپ سکون سے گزاریں۔ آپ کسی چیز کو لے کر پریشان رہ سکتے ہیں۔ آپ کو پیٹ سے متعلق کچھ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اچانک رقم خرچ ہونے کا امکان ہے۔ محبت کرنے والوں میں اختلاف ہوسکتا ہے۔ رشتے میں آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔ آج آپ کوئی نیا کام شروع کرسکیں گے۔ آپ کو سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ وقت فائدہ مند ہے۔
5- برج اسد۔ Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ منفی خیالات کی وجہ سے مایوسی محسوس کریں گے۔ گھر میں میل میلاپ کم رہے گا۔ ماں کی صحت کو لے کر آپ کی فکر مند رہے گے۔ ان سے نظریاتی اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ آج زمین سے متعلق دستاویز پر دستخط کرنے سے پہلے دستاویزات کو مکمل پڑھ لیں۔ ملازمت کرنے والے لوگ کسی چیز کو لے کر پریشان ہو سکتے ہیں۔
6- برج سنبلہ۔ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آج آپ کو جسمانی تازگی اور خوشی کے تجربے سے دماغ پرسکون رہے گا۔ کام میں بھی کامیابی ملے گی۔ خاندان اور عزیزوں کے ساتھ تعلقات میں مٹھاس آئے گی۔ آپ کو ان کا تعاون بھی ملے گا۔ آپ کو روحانی معاملات میں کامیابی ملے گی۔ آپ کی شریک حیات کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھے رہیں گے۔ محبت کی زندگی میں اطمینان کا احساس ہوگا۔ آپ کاروبار میں منافع کی توقع کرسکتے ہیں۔
7- برج میزان۔ Libra
( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)
آج آپ ذہنی طور پر الجھن میں رہیں گے۔ ایسی حالت میں کوئی اہم فیصلہ نہ لیں۔ نیا کام شروع نہ کریں۔ آپ کا من کام میں لگے گا۔ شراکتی کاموں میں صبر کی کمی سے نقصان کے امکان ہیں۔ بول چال پر ضبط رکھیں، گھر والوں سے جھگڑا نہیں ہوگا۔ کسی بات پر ضد نہ کریں۔ دوپہر کے بعد مالی فائدہ کا امکان ہے۔ اپنے آپ کو منفی خیالات سے دور رکھیں۔
8- برج عقرب۔ Scorpio
(24 اکتوبر تا 22 نومبر)
آج کا دن آپ کے لیے اچھا ہوگا۔ دوپہر کے بعد جسم و دماغ میں رہے گی۔ گھر والوں کے ساتھ وقت خوشی اور مسرت میں گزرے گا۔ دوستوں اور عزیزوں سے تحائف ملنے خوشی محسوس کریں گے۔ عزیز و اقارب سے ہوئی ملاقات کامیاب رہے گی۔ اچھی خبر ملے گی۔ خوشگوار قیام کا امکان ہے۔ ازدواجی خوشی کا احساس ہوگا۔ آپ کی شریک حیات کے ساتھ آپ کے تعلقات خوشگوار رہیں گے۔
9- برج قوس۔ Sagittarius
(23 نومبر تا 21 دسمبر)
آج آپ اپنی بولی پر قابو رکھیں۔ آپ کسی بات پر ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔ اس سے کسی کے ساتھ جھگڑا ہو سکتا ہے۔ کام کی جگہ پر آپ کو اپنے رویے پر قابو رکھنا ہوگا۔ ذہنی پریشانی آپ کو پریشان کرے گی۔ حادثے سے محتاط رہے۔ اخراجات آمدنی سے زیادہ ہوں گے۔ گھر والوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگی۔ صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔ خدا کی عبادت اور روحانیت سے دماغ کو سکون ملے گا۔ محبت کی زندگی میں اطمینان کے لیے اپنے محبوب کی باتوں کو اہمیت دینی ہوگی ہے۔
10- برج جدی۔Capricorn
(22 دسمبر تا 20 جنوری)
آج کا دن آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے خوشگوار ملاقات ہوگی۔ شادی شدہ افراد کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔ کاروبار کے نقطہ نظر سے بھی منافع بخش دن ہے۔ آپ شراکتی کام میں اطمینان کا تجربہ کریں گے۔ آج آمدنی میں اضافے سے آپ کی خوشی میں اضافہ ہوگا۔ آپ کہیں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ دوستوں سے تحائف مل سکتے ہیں۔ نئی اشیاء کی خریداری پر رقم خرچ ہوگی۔ سفر کے دوران احتیاط برتیں۔ اگر ممکن ہو تو سفر ملتوی کردیں۔
11- برج دلو۔ Aquarius
(21 جنوری تا 18 فروری)
آج آپ کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی رہے گی۔ کاروباری میدان میں آپ کے کام کو سراہا جائے گا، جو آپ کے لیے خوشگوار ہوگا۔ دفتر میں ساتھی کارکنوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے ہدف کو وقت پر پورا کرکے افسر سے تعریف حاصل کر سکیں گے۔ آپ کو سماجی طور پر عزت و احترام ملے گا۔ آپ دوستوں اور خاندان کے ساتھ خوشی سے سفر کر سکیں گے۔ آج دن کا کام آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔
12- برج حوت۔ Pisces
(19 فروری تا 20 مارچ)
آج اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی عہدیداروں کے ساتھ آپ کے تعلقات میں کوئی دراڑ نہ آئے۔ جسمانی کمزوری اور ذہنی بے چینی رہے گی۔ مخالفین کے ساتھ جھگڑے سے گریز کریں۔ تصوراتی سطح پر منفی چیزوں کو دور کرکے ذہنی طور پر صحت مند رہنے کی کوشش کریں۔ کہیں سفر کا منصوبہ کامیاب ہو گا۔ کاروباری طبقے کے لیے کاروبار میں رکاوٹ کا امکان ہے۔ گھریلو زندگی خوشگوار رہے گی۔ تاہم صحت کے لحاظ سے وقت معتدل ہے۔ غفلت مزید نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔