ETV Bharat / state

دہلی میں بارش کا قہر، مکان منہدم - موسلا دھار بارش

دہلی این سی آر میں آج صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے این سی آر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے اور کچھ علاقے تو سیلاب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

delhi rain
delhi rain
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 2:44 PM IST

دہلی کی سب سے مصروف شاہراہ آئی ٹی وی کے نزدیک واقع انا نگر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک گھر منہدم ہو کر پانی میں بہہ گیا جبکہ متعدد جھگیاں زیر آب ہیں۔

بھاری بارش سے مکان منہدم

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی میں بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ کچھ علاقے تو سیلابی منظر پیش کر رہے ہیں۔

اس دوران آئی ٹی او کے انا نگر علاقہ میں بارش کے پانی کا نالے میں بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہوگیا، اس کا ویڈیو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

حالانکہ حادثہ کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور اس وجہ سے کسی طرح کا جانی نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔

دہلی میں موسلادھار بارش، ایک ہلاک

یاد رہے کہ دہلی میں اتوار کی صبح سے بارش ہورہی ہے۔ اس دوران آئی ٹی او، منٹو برج وغیرہ جیسے متعدد مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر پانی جمع ہونے سے ڈی ٹی سی بسیں بھی ڈوب گئی ہیں۔ وہیں آئی ٹی وی پر پانی میں ٹیمپو ڈوب جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

محکمہ موسیات کے ذریعہ دہلی میں آئند ہ تین دنوں تک تیز بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ ملک کے کئی ریاستوں میں مانسون میں ہورہی بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا ہے۔

بہار اور آسام میں بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا ہے۔ضلع انتظامیہ کی مدد سے لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے باہر نکالا جارہا ہے۔

حالانکہ آسام میں سیلاب کی وجہ سے حالات کافی خراب ہیں۔ یہاں باڑھ کی وجہ سے 100 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.