جولائی کی 31 تاریخ کو دن بھر بادل چھائے رہنے کے باوجود لوگوں کو گرمی کا احساس ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ، جو اس موسم کے لئے معمول ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ، شام پانچ بجے دارالحکومت میں نسبتا نمی 36فیصد درج کی گئی ۔ شام کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے یا پھوہارپڑ سکتی ہے۔
دارالحکومت میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا۔
جمعرات کو بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش کا اندازہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 33 ڈگری اور 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے.