اناؤ کی ایک لڑکی کو اس کے ساتھ منہ کالا کرنے والے عصمت دری کے ملزم نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد جلادیا تھا ۔ جمعہ کو نوے فیصد جلنے والی لڑکی کو علاج کے لئے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال لایا گیا تھا۔رات گیارہ حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کا انتقال ہوگیا۔
مسٹر کیجریوال نے خاتون کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،’’اناؤ کی بیٹی کی افسوسناک موت ہر ہندوستانی کو شرمندہ کرتی ہے۔‘‘ خدا متاثرین کے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ اس لڑائی میں پورا ملک اس کے ساتھ ہے۔ مجھے امید ہے کہ یوپی حکومت جلد ہی ہماری بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی پر چڑھانے کے عدالتی عمل کو مکمل کرے گی اور معاشرے کے لئے ایک مثال قائم کرے گی۔ ‘‘