دارالحکومت دہلی میں مسلسل آتشزدگی، پتھراؤ اور تشدد پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے دیر رات دہلی پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
واضح رہے کہ دہلی میں امن وامان کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ گشتہ رات وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں امن و امان کی صورتحال پر دہلی پولیس کے اعلی عہدیداروں اور وزارت داخلہ کے اعلی عہدیداروں سے ایک ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:دہلی کے 5 میٹرو اسٹیشن بند
اطلاع کے مطابق اس تشدد میں چار عام افراد اور ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پُرتشدد کشمکش میں مجموعی طور پر 105 افراد زخمی ہوئے ہیں۔