اس سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخی سفر پر گئے چندر یان۔ 2 کے چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کے خاص لمحوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کریں جنہیں وہ خود ری ٹویٹ کریں گے۔
وزیراعظم خود بھی اسرو کے بینگلورو ہیڈکوارٹر میں سائنس دانوں کے ساتھ اس تایخی لمحے کے گواہ بنیں گے۔ ان کے ساتھ ملک بھر کے اسکولوں کے تقریباً 70طلبہ بھی ہوں گے۔آٹھویں سے لے کر 10ویں تک کے ان طلبہ کا انتخاب ایک کویز کے ذریعہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودیوزیر اعظم نریندر مودیمسٹر مودی نے چندریان۔ 2 مشن کے سلسلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سلسلہ وار ٹویٹ کئے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے،’’جس لمحے کا 130کروڑ ہندوستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا وہ آگیا ہے۔اب سے کچھ گھنٹے بعد چندریان۔ 2 چاند کےقطب جنوبی پر اترے گا۔ہندوستان اور دنیا ایک بار ہمارے خلائی سائنس دانوں کی غیر معمولی طاقت اور مہارت کو دیکھے گی۔‘‘