ETV Bharat / state

دہلی کی کلاں مسجد تاریخی حیثیت کھو رہی ہے؟ - دہلی

قومی دارالحکومت دہلی میں بہت سی ایسی تاریخی عمارتیں موجود ہیں جن کی دیکھ بھال کی سخت ضرورت ہے لیکن لاپروائی کی وجہ سے ان کی تاریخی حیثیت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

دہلی کی تاریخی مسجد اپنی خستہ حالی پر آنسو بہا رہی ہے
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 11:33 PM IST

انہی تاریخی عمارتوں میں سے ایک دہلی کی کلاں مسجد اپنی تاریخی حیثیت کھو رہی ہے لیکن دہلی وقف بورڈ اسے بچانے کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

مسجد کلاں، ویڈیو

سنہ 1387 میں تعمیر ہوئی اس مسجد میں نہ تو کوئی بجلی کا میٹر لگا ہے اور نہ ہی دہلی وقف بورڈ اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

وقف بورڈ محض امام اور موذن کی تنخواہ دے کر چھٹکارا پا لیتا ہے جبکہ اس تاریخی مسجد کے دیگر اخراجات مقامی لوگ اٹھاتے ہیں۔

کلاں مسجد کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ سنہ 2012 دہلی وقف بورڈ مسجد کی بجلی کا خرچ برداشت کیا کرتا تھا لیکن مسلسل 3 برس تک مسجد کے بجلی بل کی ادائیگی نہیں کیے جانے کے بعد 3 لاکھ کا بل بنا کر مسجد کمیٹی کو سونپ دیا گیا کہ وہ ہی بجلی کا خرچ اٹھائیں جو کہ مقامی لوگوں کے لیے ممکن نہ تھا، کچھ وقت بعد بجلی کا بل 5 لاکھ تک پہنچ گیا اور ادائیگی نہ ہونے پر بجلی کاٹ دی گئی۔

گذشتہ 3 برسوں سے اس مسجد میں کوئی بجلی کا میٹر نہیں ہے اور اس سے متعلق متعدد بار وقف بورڈ میں مدد کی اپیل کی گئی لیکن کسی کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔

تغلق دور حکومت کی یہ تاریخی مسجد اپنی خستہ حالی پر آنسو بہا رہی ہے۔ اگر ابھی بھی اس تاریخی مسجد کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اس تاریخی عمارت کو کھو دیں گے۔

Intro:دارالحکومت دہلی میں بہت سی ایسی تاریخی عمارتیں موجود ہیں جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے لیکن لاپرواہی کی وجہ سے ان کی تاریخی حیثیت ختم ہوتی جا رہی ہے.

1387 میں تعمیر ہوئی اس مسجد میں نہ تو کوئی بجلی کا میٹر لگا ہے اور نہ ہی دہلی وقف بورڈ اس کی دیکھ بھال کرتی ہے.

وقف بورڈ محض امام اور معزن کی تنخواہ دے کر اپنا چھٹکارا پا لیتی ہے جبکہ اس تاریخی مسجد کے دیگر اخراجات مقامی لوگ اٹھاتے ہیں.

کلاں مسجد کمیٹی کے صدر بتاتے ہیں کہ سنہ 2012 دہلی وقف بورڈ مسجد کی بجلی کا خرچ برداشت کیا کرتی تھی لیکن مسلسل 3 برس تک مسجد کے بجلی بل کی ادائیگی نہیں کئے جانے کے بعد 3 لاکھ کا بل بنا کر مسجد کمیٹی کو سونپ دیا گیا کہ وہ ہی بجلی کا خرچ اٹھائیں جو کہ مقامی لوگوں کے لیے ممکن نہ تھا. کچھ وقت بعد بجلی کا بل 5 لاکھ تک پہنچ گیا اور ادائیگی نہ ہونے پر بجلی کاٹ دی گئی.

اب گذشتہ 3 برسوں سے اس مسجد میں کوئی بجلی کا میٹر نہیں لگا ہوا اس سے متعلق متعدد دفعہ وقف بورڈ میں مدد کی گوہار لگائی گئیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی.

اب تغلقی دور حکومت کی یہ تاریخی مسجد اپنی خستہ حالی کی شکار ہے. اگر ابھی بھی اس تاریخی مسجد کی دیکھ بھال نہیں کہ گئی تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اس تاریخی عمارت کو کھو دیں گے.

Body:فیروز شاہ تغلق کے دور حکومت میں ان کے وزیراعظم جنان شاہ مقبول جو خان جہاں کے نام سے مشہور ہیں ان کی تعمیر کردہ تاریخی کلان مسجد آج عدم توجہی کی شکار ہے.

Conclusion:

مصباح الدین قریشی صدر کمیٹی کلاں مسجد.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.