ETV Bharat / state

دہلی: ہندو راؤ ہسپتال کے ڈاکٹر کی برخواستگی کا حکم منسوخ

دہلی میڈیکل ایسو سی ایشن فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت متعدد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے دباؤ کے بعد نیشنل ایجوکیشن بورڈ نے جمعہ کی شام کو ڈاکٹر پیوش کی برخواستگی کے حکم کو منسوخ کردیا اور انہیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 9:39 AM IST

دہلی: ہندو راؤ ہسپتال کے ڈاکٹر پیوش کی برخاستگی حکم منسوخ

ہندو راؤ ہسپتال سے برخاست ہونے والے ریذیڈنٹ ڈاکٹر پیوش سنگھ کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ کورونا بحران کے دوران ایک این جی او کی طرف سے چندہ قبول کرنے پر شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کمشنر ورشا جوشی کی شکایت پر ڈاکٹر پیوش سنگھ کو برخاست کر دیا گیا تھا۔

دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن، فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمیت متعدد ڈاکٹروں کی انجمنوں کے دباؤ کے بعد، جمعہ کی شام قومی امتحانات بورڈ نے ڈاکٹر پیوش کے برخاستگی حکم کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ڈاکٹر پیوش کا معاملہ صرف انہیں نوکری سے ہٹانا نہیں ہے۔ یہ دو لابیوں کی لڑائی ہے، جس میں ایک طرف آئی اے ایس ایسوسی ایشن ہے اور دوسری طرف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن۔

یہ ظاہر ہے کہ کورونا بحران کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی خود ڈاکٹروں کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے ان کا احترام کررہے ہیں۔ وہ کسی بھی قیمت پرنہیں چاہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ڈاکٹر ناراض ہوں اور وہ احتجاج پر جائیں۔

ڈاکٹروں کی انجمنیں اسے بیوروکریٹس کے خلاف ایک بڑی فتح سمجھتی ہیں۔ انہیں ہمیشہ سے ہی شکایات رہی ہیں کہ بیوروکریٹس ہمیشہ ان کی خدمت کے شعبے میں مداخلت کرتے ہیں اور ڈاکٹروں کو غیرضروری طور پر ہراساں کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.