ETV Bharat / state

ہماچل پردیش: سڑک حادثات میں فاریسٹ ورکر سمیت دو کی موت، پانچ زخمی - اسسٹنٹ فاریسٹ شملہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شملہ میں دو مختلف حادثات میں اسسٹنٹ فارسٹ گارڈ سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Himachal Pradesh: Two killed, five injured in road accidents
ہماچل پردیش: سڑک حادثات میں فاریسٹ ورکر سمیت دو کی موت، پانچ زخمی
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:02 PM IST

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شملہ ضلع میں دو مختلف سڑک حادثات میں اسسٹنٹ فاریسٹ گارڈ سمیت دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ روہڈو سب ڈویژن میں چڑگاؤں سے تقریباً دوکلومیٹر دور لنک روڈ پربدھ-منگل کی نصف شب کار کے گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ اس کے پانچ دیگر ساتھی زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت چڑگاؤں کے رہائشی نتیش کمار(19)کی شکل میں کی گئی ہے۔ زخمی امن، ابھے، راگھو، ریتک اور راجن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وہیں دوسرے حادثہ میں بدھ دیرشام ٹالینڈ کے نزدیک سڑک پر پیدل جارہے اسسٹنٹ فاریسٹ گارڈ پون کمار(43)اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کی زد میں آںے سے سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ اسے یہاں آئی جی ایم سی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دیرشب اس کی موت ہوگئی۔ پون سولن میں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.