ETV Bharat / state

عصمت دری کے الزام میں قید شخص رہا - مجرم شخص 45 دن کی عبوری ضمانت پر رہا

دہلی ہائی کورٹ نے اسکاٹ لینڈ میں ایک خاتون سے عصمت دری کرنے کے الزام میں جیل میں قید ایک شخص کو 45 دن کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عصمت دری کے الزام میں قید شخص رہا
عصمت دری کے الزام میں قید شخص رہا
author img

By

Published : May 13, 2020, 10:18 PM IST

دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے اسکاٹ لینڈ میں ایک خاتون سے عصمت دری کرنے کے الزام میں جیل میں قید ایک شخص کو 45 دن کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئے سماعت کے بعد جسٹس سریش کیت نے مجرم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی جرمانے پر ضمانت دینے کا حکم دیا۔

جانکاری کے مطابق مجزم رمندر سنگھ پر 2012 میں اسکاٹ لینڈ میں ایک عورت کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں مجرم 6 اپریل 2015 سے دہلی کی جیل میں قید ہے۔ اس دوران مجرم کے جانب سے کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران اسے اپنے اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لئے عبوری ضمانت دی جائے۔

وہیں اس سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے اجے ڈیگ پال اور راجیو شرما کے ذریعہ عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مجزم کی حوالگی کی درخواست زیر التوا ہے۔ لہذا اسے ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔

وہیں عدالت نے مجرم کی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرینڈر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ضمانت دینے کا حکم دے دیا ۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.