اس کے بعد سے ہی پورے نوئیڈا میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نوئیڈا فلم سٹی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
فلم سٹی کے انٹری پوائنٹ پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے کیونکہ بیشتر چینل اسی فلم سٹی میں موجود ہیں جہاں خیال کیا جا رہا ہے وہ کسی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر سرینڈر کرنے کی کوشش کرے گا۔
علاوہ ازیں سرحدی علاقوں میں بھی سخت الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا بھی خیال ہے کہ وکاس دوبے فرید آباد کو چھوڑ کر گریٹر نوئیڈا آکر ہتھیار ڈال دے۔ لہذا سورج پور ضلع کورٹ میں آنے والے لوگوں کے چہرے سے ماسک کو ہٹا کر چیک کیا جارہا تھا ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے عدالت کے باہر چوکسی بڑھا دی ہے اور نوئیڈا۔ گریٹر نوئیڈا میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔