ہریانہ حکومت نے بھی بین ریاستی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں تازہ احکامات جاری کئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو روکا جاسکے۔
ہریانہ کی جانب سے سرحدیں بند کرنے کے بعد گروگرام سرحد پر بھاری ٹریفک دیکھی گی اور پولیس اہلکاروں کو لوگوں کے شناختی کارڈ جانچتے ہوئے دیکھا گیا۔
ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے کہا کہ دہلی سے لگی سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ پڑوسی علاقے گروگرام اور فریدآباد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہماری لئے پریشانی کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ 31 مئی کو ختم ہونے والا ہے۔