ETV Bharat / state

دہلی: موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 2:01 PM IST

دہلی میں محض چند گھنٹوں کی بارش کی وجہ سے متعدد انڈر پاس میں پانی بھر گیا جبکہ سڑکیں بھی تالاب میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

دہلی: موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج
دہلی: موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج

دارالحکومت دہلی میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ اس موسلا دھار بارش کی وجہ سے دہلی کے متعدد علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئی ہے۔

وہیں راج گھاٹ کے قریب سڑک مکمل طور پر تالاب میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے خاص کر دو پہیوں والی گاڑیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ساتھ ہی راج گھاٹ پاور اسٹیشن کے سامنے پوری سڑکیں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہے۔ سڑک تالاب میں تبدیل ہو جانے کی وجہ سے لوگ اپنی موٹر سائیکل اور اسکوٹی بس اسٹینڈ کے سامنے کھڑی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'پرنب مکھرجی کی صحت میں بہتری کے اشارے'

وہیں ایک شخص نے بتایا کہ وہ دفتر جارہے تھے کہ اچانک پانی کے جماؤ کی وجہ سے اسکوٹی خراب ہوگئی۔ جس کے سبب یہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے انہیں وقت پر دفتر پہنچے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں یہ کئی بار دیکھا گیا، جب چند گھنٹوں کی بارش کے بعد دہلی مکمل طور پر ڈوب گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.