ETV Bharat / state

دہلی میں موسلادھار بارش، ایک ہلاک - مِنٹو روڈ بریج

قومی دارالحکومت دہلی میں موسلادھار بارش کے سبب کئی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

delhi rain
delhi rain
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 2:20 PM IST

شہر کے مصروف ترین منٹو روڈ علاقے میں پُل کے نیچے پانی بھرنے سے ٹیمپو پھنس گئی۔

اس کے علاوہ اسی مقامی پر ایک ٹیمپو ڈرائیور کے پانی میں ڈوبنے سے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔

دہلی ہوئی پانی پانی، ویڈیو

کورونا وائرس کی مہلک وبا کے درمیان موسلا دھار بارش نے دہلی والوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایک جانب جہاں آسام اور بہار سے سیلاب کی خبریں سامنے آرہی ہیں تو دوسری جانب دہلی میں بھی بارش کے سبب متعدد علاقوں پانی بھر گیا۔

منٹو روڈ کے علاقے سے سامنے آنے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ڈی ٹی سی بس بارش کے پانی میں ڈوب گئی ہے۔

موسلا دھار بارش سے دہلی پانی پانی

وہیں اس دوران منٹو روڈ علاقے میں ہی پانی میں ڈوبنے سے ٹیمپو ڈرائیور کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔

نور عالم نامی مقامی شخص نے بتایا کہ 'میں ڈرائیور ہوں، جب میں یہاں آیا تو مجھے اپنے مالک کا فون آیا کہ جاکر دیکھو اپنی گاڑی کہیں ڈوب گئی ہے اور جب میں یہاں آیا تو ایک بس ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'لاش ساتھی ڈرائیور کی تھی جسے میں نے اس کے کپڑوں اور چپل سے پہچانا۔'

اس دوران مِنٹو روڈ بریج کے نیچے پانی میں پھنسی ڈی ٹی سی بس کو نکالنے کا کام جاری ہے جبکہ اس میں پھنسے تمام مسافروں کو چھت سے بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صبح سے جاری موسلادھار بارش سے منٹو روڈ علاقے کے علاوہ جنتر منتر، کیرتی نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.