ETV Bharat / state

آئی ایس سے تعلق رکھنے والے 10 مجرمین کی سزا کی مدت پرسماعت آج

پٹیالہ ہاؤس عدالت آج آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار 10 ملزمین کی سزا کی مدت کے لئے سماعت کرے گی۔

آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دس مجرموں کی سزا پر آج سماعت

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 11:33 AM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت آج آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں قصوروار قرار دیئے گئے 10 ملزمان کی سزا کی مدت کے لئے سماعت کرے گی۔ عدالت نے ان ملزمان کو ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کے معاملے میں سزا سنائی ہے۔ اسپیشل جج پروین سنگھ آج سماعت کریں گے۔

آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دس مجرموں کی سزا پر آج سماعت

گزشتہ 11 ستمبر کو عدالت کے ذریعہ جن ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی ان میں نفیس خان، ابو انس، نجم الہدیٰ، افضل، سہیل احمد، عبید اللہ خان، محمد علیم، مفتی عبدل، سمیع کاظمی اور امجد خان شامل ہیں۔ عدالت نے ان ملزمان کو یو اے پی اے کی دفعہ 18 کے تحت سزا سنائی ہے۔ ان ملزمان کی جانب سے وکیل کوثر خان نے کم سے کم سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر کسی دباؤ کے الزامات کا اعتراف کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس معاملے پر کانگریس کا 'ستیہ گرہ' آج

کوثر خان نے کہا کہ ملزمان کو اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ اپنے آپ کو شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم آگے سے ایسی کسی بھی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔ جیل میں ان ملزمان کا سلوک اطمینان بخش رہا ہے۔ جیل انتظامیہ نے ان کے خلاف کوئی مخالف ریمارکس نہیں کیا ہے۔

این آئی اے نے ان مجرموں کے خلاف 9 دسمبر 2015 کو تعزیرات ہند اور یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق ان ملزمان نے مجرمانہ سازشیں کرکے بھارت میں آئی ایس کے قیام کی کوشش کی تھی۔ اس معاملے میں این آئی اے نے 16 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ 16 اگست میں 16 ملزمان میں سے 6 کو عدالت نے مجرم ٹھہرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.