دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ، ٹول کٹ معاملے میں شریک ملزم نکیتا جیکب کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا سماعت کریں گے۔
رواں برس 17 فروری کو بامبے ہائی کورٹ نے نکیتا جیکب کی گرفتاری کو تین ہفتوں کے لئے روک دیا تھا۔ دہلی پولیس نے 11 فروری کو نکیتا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
بتادیں کہ 25 فروری کو پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ٹول کٹ کیس کے شریک ملزم شانتنو شیولال ملوک کی پیشگی ضمانت میں 9 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
گذشتہ 23 فروری کو عدالت نے مذکورہ معاملے میں ملزم دشا روی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اس معاملے میں 14 فروری کو دشا روی کو بنگلور سے گرفتار کیا تھا۔
دہلی پولیس کے مطابق دشا روی نے شانتنو اور نکیتا پر الزام لگایا۔ شانتنو اور نکیتا کو گذشتہ 22 جنوری کو دہلی پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔