یوم جمہوریہ کو کسانوں کی مجوزہ ٹریکٹر ریلی نکالنے کے معاملے میں آج سپریم کورٹ میں شنوائی ہوگی۔
اس سے قبل پیر (18 جنوری) کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 26 جنوری کو کسانوں کی مجوزہ ٹریکٹر ریلی کا معاملہ امن و امان سے متعلق معاملہ ہے اور یہ فیصلہ کرنے کا پہلا حق پولیس کا ہے کہ قومی دارالحکومت میں کس کو داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
عدالت نے 12 جنوری کو کہا کہ 8 ہفتوں کے بعد اس معاملے پر مزید سماعت ہوگی۔ تب تک کمیٹی اس تعطل کو دور کرنے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔
واضح رہے کہ دہلی کی مختلف سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں کے ہزاروں کسان ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔