گذشتہ روز لائرز وائس کی درخواست کا ذکر چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کے بنچ کے سامنے کیا گیا تھا۔
درخواست میں دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) ممبئی کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان اور اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اکبر الدین اویسی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ مبینہ نفرت انگیز تقاریر کو دیکھنے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بعض سیاسی رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر سے متعلق متعدد درخواستوں کو ہائی کورٹ میں داخل کیا گیا۔
ایسی ہی ایک درخواست ہندو سینا نے دائر کی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی نے نفرت انگیز تقاریر کیں۔