ETV Bharat / state

ہاتھرس سانحہ: ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ - اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی درندوں نے ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی

دہلی سمیت پورے ملک میں ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لےکر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ وہیں، بالمیکی سماج نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

demand for execution of accused in delhi
ہاتھرس کیس: ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد دہلی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جہاں ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ہاتھرس کیس: ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ

دلت سماج سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ ہونے والی درندگی کے خلاف بالمیکی سماج سڑکوں پر اتر آیا ہے۔

دہلی کے اتم نگر، دوارکا موڑ اور وپن گارڈن میں بالمیکی سماج نے کینڈل مارچ نکال کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

راہل - پرینکا کے قافلے کو پولیس نے روکا، بدسلوکی بھی کی گئی

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری بہن کے ساتھ انصاف ہو اور ان درندوں کو پھانسی کی سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت ہو۔ آج پورا ملک سڑکوں پر ہے ہمیں انصاف چاہیے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

بتا دیں کہ ہاتھرس ضلع کے چندپا علاقے میں 14 ستمبر کو اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کی درندوں نے ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی اور زبان کاٹ دیا تھا۔ علی گڑھ کے جے این میڈیکل کالج سے اسے نازک حالت میں دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ہونے والی دلت متاثرہ لڑکی نے صفدر جنگ ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔ دو ہفتے تک وہ ہسپتالوں میں زندگی اور موت سے لڑتی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.