سوامی اگنیویش کے انتقال کے بعد مختلف سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کا ماحول ہے، وہیں دوسری جانب بعض لوگ ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا نفرت انگیز پیامات شیئر کررہے ہیں۔
سوامی اگنیویشن کی موت کے بعد بی جے پی رہنما کپل مشرا نے سوشیل میڈیا پر نفرت انگیز پیام شیئر کیا ہے۔ سوامی جی کے مخالفین نے ان کی موت کے بعد بھی ان پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
سوامی اگنیویش 21 ستمبر 1939 میں پیدا ہوئے انہیں سماجی ایشوز پر اپنی بے باک رائے رکھنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ 1970 میں آریہ سماج نامی سیاسی پارٹی تشکیل دی۔ 1977 میں وہ ہریانہ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے جبکہ انہیں وزارت تعلیم کا عہدہ دیا گیا تھا۔ 1981 میں انہوں نے بندھوا مکتی مورچہ نامی تنظیم تشکیل دی۔
سوامی اگنیویش نے 2011 میں انا ہزارے تحریک میں شامل ہوئے تاہم نظریاتی اختلافات کے سبب انہوں نے تحریک سے دوری اختیار کرلی۔ قابل ذکر ہے کہ سوامی اگنیویش نے سلمان خان کے مشہور ریالٹی شو ’بگ باس’ میں بھی حصہ لیا تھا۔