ETV Bharat / state

کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے: راہل کا سوال - بھارت چین سرحدی تنازع

راہل گاندھی کا یہ سوال کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس سے قبل ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران سامنے آیا ہے۔

Has China occupied Indian land
کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے: راہل کا سوال
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 11:34 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت چین کے درمیان کشیدگی پر ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوال کیا کہ کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔

کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے: راہل کا سوال
کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے: راہل کا سوال

راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ' ہم چینی حملے کے خلاف متحد ہیں۔ کیا چین نے بھارتی سرزمین پر قبضہ کیا ہے؟

ان کا یہ بیان کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس سے قبل ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے سامنے آیا ہے۔ اس اجلاس میں بھارت چین سرحدی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ پیر کی شب مرکز کے زیر انتظام لداخ میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فوجیوں کے غیرمعمولی حملے میں ایک افسر سمیت کم از کم 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

وہیں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں بھی مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ' وزیر اعظم ان کو اپنے منصب کی صداقت کے طور پر اپنے الفاظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور انہیں یقینی بنانا چاہئے کہ حکومت اس بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں اور اسے مزید بڑھنے سے روکیں۔ '

اس کے بعد راہل گاندھی نے بھارت چین سرحدی تنازع پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانا بنایا اور انہوں نے حکومت پر مسلسل حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے چینی میڈیا پر وزیر اعظم کی تعریف کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کی ہے۔ خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا 'چین نے ہمارے فوجیوں کو مار ڈالا۔ چین نے ہماری سرزمین پر قبضہ کر لیا ، چین اس تنازعہ کے دوران مودی کی تعریف کیوں کررہا ہے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.