ETV Bharat / state

US on Gurugram violence: نوح فساد، امریکہ کی پرتشدد کارروائیوں سے باز رہنے کی اپیل - امریکہ نے امن سے رہنے کی اپیل

ہریانہ میں جاری تشدد پر امریکہ نے رد عمل دیتے ہوئے فریقین سے پرتشدد کارروائیوں سے باز رہنے کی درخواست کی ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 12:25 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک): یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نئی دہلی کے قریب گروگرام میں ہوئے تشدد سے کوئی امریکی متاثر ہوا ہے؟ امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس (امریکہ) امن سے رہنے اور فریقین سے تشدد کو ترک کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے بھی خطے میں ہندو مسلم جھڑپوں کے متعلق پوچھا گیا۔ انہوں نے اس کے جواب میں کہا: ’’میں ان جھڑپوں کے حوالے سے کہوں گا کہ ظاہر ہے کہ ہم ہمیشہ کی طرح پر امن رہنے اور فریقین پر زور دیں گے کہ وہ پرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں۔‘‘

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

قبل ازیں، بدھ کو ہریانہ حکومت نے گروگرام میں مسلسل تشدد اور توڑ پھوڑ کے پیش نظر سینٹرل فورسز کی مزید چار کمپنیاں طلب کی تھیں۔ بجرنگ دل کے ایک کارکن کی اسپتال میں موت کے بعد نوح سے ملحقہ فرقہ وارانہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد اب تک چھ تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والے کی شناخت پردیپ شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وہ ان 50 سے زیادہ افراد میں شامل تھے جو پیر کو زخمی ہوئے تھے جب نوح کے کھیڈلا موڑ کے قریب وشو ہندو پریشد یاترا پر بھیڑ نے، مبینہ طور، حملہ کیا۔

بعد ازاں گروگرام میں دو عارضی مکانات کو نذر آتش کیا گیا اور ایک چائے کی دکان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ یہاں ایک کچی بستی میں ہجوم نے کئی جھونپڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ مسلم اکثریتی علاقے نوح میں ہونے والے اس حملے میں دو ہوم گارڈز سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اسی رات ایک ہجوم کے ایک مسجد پر حملہ میں امام مسجد (عالم دین) کی موت واقع ہوئی۔ اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Pl ease do not listen to rumours. Please do not give credence to reports on social media.

    We request you to immediately call 112 in case u need any help at all and we assure you - Gurugram Police shall be there for you.

    — Gurugram Police (@gurgaonpolice) August 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: Protest March Against Nuh Violence نوح تشدد کے خلاف اے ایم یو طلباء کا احتجاجی مارچ

وی ایچ پی اور بجرنگ دل قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں نوح حملے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ہریانہ کی سرحد پر ان کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا اور دہلی اور فرید آباد کے درمیان ٹریفک کی نقل و حرکت میں بھی خلل پڑا۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو حساس علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھانے اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ تاہم، جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی بھٹی پر مشتمل بنچ نے دہلی اور قومی دارالحکومت میں دو ہندو گروپوں کی مجوزہ ریلیوں کو روکنے سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.