دہلی حکومت کی ایک سرکاری گاڑی میں دارالحکومت میں شراب کی غیر قانونی فراہمی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی تھانے نے دہلی حکومت کی ایمبیسیڈر کار میں شراب سپلائی کرنے والے ایک ایسے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جو دہلی حکومت کے وزیر کے کار میں ہریانہ سے لائی گئی شراب سپلائی کرتا تھا۔
واضح رہے کہ ایمسیڈر کار جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں برآمد ہوئی، جس پر دہلی حکومت کے ساتھ دہلی سیکریٹریٹ کا اسٹیکر بھی لکھا ہوا ہے۔ دو روز قبل جب ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو پیٹرولنگ کرتے ہوئے کار میں سوار دیکھا جب تفتیش کی گئی تو کار سیٹ کے نیچے سے 16 باٹل شراب برآمد ہوئی۔
جس کے بعد ڈیفنس کالونی پولیس نے ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے موقع پر موجود اس کار کے ڈرائیور دیپک رانا کو گرفتار کرلیا اور ایک دیگر شخص کیلاش چند کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور دہلی حکومت کی اس کار کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔