نئی او پی ڈی عمارت میں 18 محکمے ہیں، جن میں سے دو طبی اور دو تشخیصی (جانچ) ہیں۔ اس عمارت میں 270 مشاورتی کمرے ہیں۔ اس میں 13 آپریشن ٹھیٹر اور پروسیس روم ہیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا پبلک سیکٹرکا ہسپتال ہے، جس میں پوری عمارت او پی ڈی اور بوڑھوں کے لئے فزیو تھراپی کے لئے مختص ہے۔
نیا او پی ڈی بلاک نو منزل پر مشتمل پر ہے۔مریضوں کی سہولت کے لئے ہر منزل پر ایک ویٹنگ روم بھی ہے جس کی گنجائش 800 سے ایک ہزار مریضوں کی ہے۔ لفٹ کے علاوہ، اس میں خودکار سڑھیاں بھی لگی ہیں۔ نئی او پی ڈی عمارت میں ایک ریستوراں بھی بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشوینی کمار چوبے اور ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا بھی موجود تھے۔