وزراء اعلیٰ سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کے بعد فیڈ بیک کی بنیاد پر سُدھار کئے گئے ہیں اور 8 جنوری کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک بار پھر ڈرائی رن کیا جائے گا۔
وزیر صحت نے کہا کہ 'کچھ ریاستوں میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اس لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وہیں، کووڈ 19 کی ویکسین 'کووی شیلڈ' اور 'کوویکسن' جلد ہی ملک میں دستیاب ہونے والی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ویکسین ہر فرد تک پہنچے۔