دارالحکومت دہلی کے کھجوری علاقے میں نالے کے اندر سے چالیس سالہ ہارون نامی شخص کی لاش ملی ہے۔ جس کے بعد اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ لواحقین نے بتایا کہ ہارون دو دن سے لاپتہ تھا۔ فی الحال لاش پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
دراصل لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش نالے میں تیرتی ہوئی دیکھی، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دیکھا اور اسے مقامی لوگوں سے شناخت کرلیا تو ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے، جو کھجوری کے علاقے کا رہنے والا ہے اور دو دن سے لاپتہ تھا۔
دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا تھا کہ متوفی ہارون بیمار چل رہا تھا اور کچھ دن پہلے تھانہ کھیوری نے اسے 14 دن کے لئے قرنطین دیا تھا۔ تب سے متوفی ٹھیک تھا۔ لیکن دو دن پہلے اچانک غائب ہوگیا ، جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی۔
وہیں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متوفی ہارون بیمار چل رہا تھا اور کچھ دن قبل تھانہ کھجوری نے اسے 14 دن کے لئے قرنطینہ کیا تھا۔ تب سے متوفی ٹھیک تھا۔ لیکن دو دن قبل اچانک غائب ہوگیا، جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی۔