ETV Bharat / state

مشکل وقت میں بھی مثبت فکر رکھنے کی ضرورت: نوجوت کور

خاتون ہاکی ٹیم کی تیز فارورڈ کھلاڑی نوجوت کور نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس كووڈ 19 وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں بحران کی گھڑی ہے، لیکن سب کو مثبت فکر رکھنے کی ضرورت ہے۔

مشکل گھڑی لیکن مثبت رہنے کی ضرورت: نوجوت

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 9:25 PM IST

خاتون ہاکی ٹیم کی تیز فارورڈ کھلاڑی نوجوت کور نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس كووڈ 19 وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں بحران کی گھڑی ہے، لیکن سب کو مثبت رہنے کی ضرورت ہے اور مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی مرد اور خاتون ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خود کو فٹ اور مثبت رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

خاتون ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی نوجوت نے کہا کہ سال 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پوری ٹیم مثبت سوچ رہی ہے اور آگے اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔

مشکل گھڑی لیکن مثبت رہنے کی ضرورت: نوجوت
مشکل گھڑی لیکن مثبت رہنے کی ضرورت: نوجوت

25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پوری دنیا میں بحران کا وقت ہے لیکن ہمیں مثبت رہنا ہوگا اور مسلسل آگے بڑھنا ہو گا ۔ ہم سب یہاں رہ کر اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں اور اپنے کمروں میں رہ کر بھی مشق کر رہے ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ سال 2019 میں ہم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور جس طرح سے بھی مشق کی جاسکتی ہے ہم وہ کر رہے ہیں۔

ہریانہ کی نوجوت نے کہا کہ 'ہم اپنے اس وقت کا استعمال اپنے شوق پورے کرنے پر بھی کر رہے ہیں کیونکہ عام طور ہمیں یہ سب کرنے کا وقت نہیں ملتا۔میں پینٹنگ کرنا اور نیٹ فلكس پر مختلف سیریز دیکھنے کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں۔میں مسلسل اپنے خاندان کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور اس امر کو یقینی کر رہی ہوں کہ وہ بھی کورونا کے خطرے سے بچے رہنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے اس کے علاوہ قومی خاتون ہاکی ٹیم کے ذریعے فن فٹنس چیلنج کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ضرورت مندوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح کی حمایت مل رہی ہے اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور ٹیم نے كراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کرلی ہے اور لاک ڈاؤن کے آخری دن یعنی تین مئی تک فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے یہ مہم چلتی رہے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.