قومی دارالحکومت دہلی میں سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے جمعہ کے روز کانگریس رہنما ششی تھرور کی نئی کتاب 'دی بیٹل آف بیلونگنگ' کی ڈیجیٹل ریلیز کے موقع پر کہا کہ ' کورونا وائرس کے بحران سے پہلے ہی ہندوستانی معاشرہ دو دیگر وبائی امراض کا شکار ہوچکا ہے۔ 'مذہبی تعصب' اور 'جارحانہ قوم پرستی'، جبکہ ملک کی محبت دونوں ہی سے زیادہ مثبت ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'چار سالوں کے عرصہ میں ہندوستان ایک لبرل نیشنلزم کے بنیادی نقطہ نظر سے ثقافتی قوم پرستی کے ایک نئے سیاسی ڈھانچے میں آ گیا ہے۔
سابق نائب صدر نے کہا کہ کووڈ ایک خطرناک وبا ہے، لیکن ہمارا معاشرہ اس وبا سے پہلے ہی دو وبائی امراض کا شکار ہوچکا ہے، مذہبی تعصب اور جارحانہ قوم پرستی۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی محبت زہادہ اہمیت رکھتی ہے۔