ETV Bharat / state

فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے - حماس اسرائیل تننازع

Appeal for Palestinian support انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے تعلق سے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ اس وقت دنیا کی سب سے مظلوم قوم فلسطینی ہے۔

Appeal for Palestinian support
Appeal for Palestinian support
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 12:43 PM IST

نئی دہلی: فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، فلسطین کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ چونکہ میڈیا جھوٹ اور غلط معلومات پر مبنی خبریں پھیلا کر ملک میں ایک خاص تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ایسے حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اصل حقائق کو عوام کے سامنے لائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ اس وقت دنیا کی سب سے مظلوم قوم فلسطینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہمار انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کیا۔

اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ ’’پارٹی مسئلہ فلسطین کو لے کر کافی سنجیدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنے کیلنڈر میں سرورق گنبد صخرہ (بیت المقدس )کو جگہ دی ہے تاکہ مسلمانوں کو اپنے قبلہ اول کی فکر لاحق ہو اور اس کی آزادی کے لئے اپنی خاص دعائوں میں شامل کریں۔ لہذا ملک جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں پر قائم ہے۔ مگر افسوس کہ فلسطین میں ان سب کی پامالی ہورہی ہے۔ فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے ہم سب کو مل کر اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ ’’ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ بڑے پیمانے پر ہونے والے تصادم پر ہمیں گہری تشویش ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ موجودہ کشیدگی کا نتیجہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے جس میں اب تک بچوں سمیت ہزاروں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ دراصل فلسطینی علاقوں پر قبضے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی وجہ سے حالات سنگین ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اسرائیل کے اس ظالمانہ روش پر کنٹرول کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی توسیع کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ان واقعات کو غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف غیر متناسب جنگ شروع کرنے کے بہانے استعمال کرنے سے روکے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ: 13 اسرائیلی فوجی ہلاک، بحر ہند اور بحر احمر میں بحری جہازوں پر حملے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند فلسطینیوں کی حمایت کرے، فلسطینیوں کی اپنی ریاست قائم کرنے میں مدد کرے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا عالمی اثر و رسوخ استعمال کرے۔" اس موقع پر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ عبدالوہاب، نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر، دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی، دہلی پردیش سکریٹری نور شمس، مولانا فیروز الدین قاسمی سکریٹری اور حافظ اسلام کے بدست کیرلہ ہاوس میں پارٹی کے کیلنڈر کا اجراء عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شدید انسانی بحران ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.