ETV Bharat / state

Hajj pilgrims of year 2019 سال 2019 کے حجاج کرام کو ان کا بقایہ ادا کیا جا رہا ہے - سال 2019 کے حجاج کرام کو بقایہ ادا کیا جا رہا ہے

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر حج 2019 کے لیے روانہ ہوئے حجاج کرام کا بقایہ دیا جا رہا ہے ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پاس بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دہلی سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی فہرست بھیجی گئی ہے۔ Hajj pilgrims of year 2019 are being paid their arrears

سال 2019 کے حجاج کرام کو ان کا بقایہ ادا کیا جا رہا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 9:19 PM IST

سال 2019 کے حجاج کرام کو ان کا بقایہ ادا کیا جا رہا ہے

دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر حج 2019 کے لیے روانہ ہوئے حجاج کرام کا بقایہ دیا جا رہا ہے ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پاس بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دہلی سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی فہرست بھیجی گئی ہے تاکہ ان کا بقایہ ادا کیا جا سکے۔ اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 35 کور نمبر کی فہرست بھیجی گئی جن میں سے تمام حجاج کرام سے رابطہ کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک 20 حجاج کرام نے اپنا کینسل چیک جمع کیا ہے وہیں 15 حجاج کرام سے مطلوبہ کینسل چیک آنا باقی ہے۔

نمائندے کے سوال کرنے پر کی سال 2019 کے حجاج کرام کا بقایہ 2023 میں ادا کیا جا رہا ہے آخر اتنی دیر کا سبب کیا ہے جس پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ ان حجاج کرام کے اکاونٹ میں متعدد بار بقایہ رقم ادا کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ان کے اکاونٹ کی غلط معلومات اور دیگر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ان کے پاس بقایہ رقم نہیں پہنچ سکی اس لیے اب دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ان حجاج کرام کے بینک اکاونٹ سے متعلق تمام تر معلومات جمع کرکے حج کمیٹی آف انڈیا کو بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jamaat-e-Islami حکمران جماعت اقتدار میں رہے یا نہیں نفرت پھیلانے کا کام کرتی رہے گی
انہوں نے بتایا کہ یہ بقایہ وہ رقم ہے جس کا حجاج کرام نے پیسہ جمع کیا تھا لیکن وہ سہولیات انہیں سعودی عرب میں دستیاب نہیں ہو سکیں اس میں میٹرو کا کرایا ہوائی جہاز کے ٹکٹ کا کرایہ، ہوٹل کا کرایہ بس کا کرایہ وغیرہ سہولیات کا کرایہ شامل ہے۔ جس کے لیے 5 ہزار سے لیکر تقریبا ایک لاکھ روپے تک واپس کی رقم واپس کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.