ETV Bharat / state

Hajj 2023 حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کی تاریخ کا اختتام - دہلی نیوز

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ حج 2023 کے لیے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ تھی اسی کے ساتھ ہی درخواست دینے کا عمل اختتام پذیر ہوگیا اور جلد ہی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ شام پانچ بجے تک دہلی میں کل 4105 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 7:55 AM IST

حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کی تاریخ کا اختتام

دہلی: حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ تھی کل شام پانچ بجے حج 2023 کے لیے درخواست جمع کرنے کا عمل بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ درخواست جمع کرنے کا یہ سلسلہ 10 فروری 2023 سے شروع ہوا تھا جس کی آخری تاریخ 10 مارچ طے کی گئی تھی حالانکہ بعد میں اس کی مدت میں توسیع کرکے 20 مارچ 2023 کردی گئی تھی۔ اسی سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شام پانچ بجے تک دہلی میں کل 4105 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس میں 70 سے زائد عمر کے مختص زمرے میں دو سو پانچ درخواستیں موصول ہوئی ہیں وہیں بغیر محرم خواتین کی 49 درخواستیں رواں برس موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ بغیر محرم کی خواتین جن کی عمر 45 برس زائد ہے انہیں بغیر کسی قرعہ اندازی کے ہی منتخب کرلیا جائے گا ایسا ہی بزرگ زمرے کے لیے بھی اعلان کیا گیا ہے۔

کوثر جہاں نے بتایا کہ کچھ درخواست ایسی ہیں جو کسی کاغذ کی کمی کی وجہ سے التواء میں ہے ایسے درخواست گزاروں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے لیکن وہ لوگ اپنی درخواست کی کمیوں کو دور نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے رابطہ کر رہے ہیں اگر ان لوگوں نے فوری طور پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا تو کمپیوٹر پروگرام خود بخود ان کی درخواست کو رد کر دے گا۔ ایسے لوگوں کی تعداد سو سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں برس درخواستوں میں کافی کمی آئی ہے جبکہ یہ امید کی جا رہی تھی کہ رواں برس درخواستوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل درخواست کے لئے تین سو روپے فی ممبر جمع کرنے ہوتے تھے تاہم رواں برس درخواست کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی گئی تھی اس کے باوجود درخواستوں میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے البتہ دہلی سے عازمین حج کے لئے جو کوٹہ مختص کیا جاتا ہے اس کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Delhi State Haj Committee بی جے پی کارکن کوثر جہاں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.