نئی دہلی: حج 2023 کے مدنظر آج عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل ہوا۔ قومی دارالحکومت دہلی کے نیشنل انفارمیٹک سینٹر میں قرعہ اندازی کا عمل کل دوپہر 3 بجے سے شروع ہوا اور دیر رات تک جاری رہا۔ رواں برس قرعہ اندازی رینڈم ڈیجیٹل سلیکشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں ریاست وائز منتخب عازمین کی فہرست کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا کر دیا گیا ہے۔
اب تک جن 32 ریاستوں/ یونین ٹریٹری سے متعلق تفصیلات حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کردی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں دہلی، آسام، آندھرا پردیش، جموں اور کشمیر، لداخ، انڈمان اینڈ نیکوبار جزائر، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دمن اینڈ دیو، دادر اینڈ ناگر حویلی، گوا، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، لکشدیپ، منی پور، پانڈیچیری، پنجاب تریپورہ، مغربی بنگال لداخ، ہریانہ، مہاراشٹر، اڑیسہ، اتراکھنڈ، کیرالا سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی کے عازمین کی تفصیلات بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تھیں لیکن کچھ دیر بعد ہی دہلی کی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا لی گئی تھی۔ اس دوران دہلی عازمین کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی تبھی حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخا کی طرف سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو ایک میل کیا گیا اور یہ بات واضح کی گئی کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو دہلی کے عازمین کی فہرست جاری کی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کچھ دیر بعد دہلی کے عازمین کی مکمل فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔ فی الوقت دہلی کے منتخب عازمین کی فہرست بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Haj2023 عازمین حج کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی فہرست غلط، جلد ہی نئی لسٹ جاری کی جائے گی،حج کمیٹی آف انڈیا