نئی دہلی: بنارس میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کا آرکیالوجیکل سروے کرنے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کو دی گئی اجازت کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ میں اپنی خصوصی درخواست میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی، بنارس نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ جمعرات، 03 اگست کو دیے گئے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی خصوصی درخواست پر آج بروز جمعہ سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ ایم نظام الدین پاشا نے بنچ کے سامنے معاملہ کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی استدعا کی۔ مسجد کا انتظام سنبھالنے والی کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے چند گھنٹوں کے اندر سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے اس حکم کو برقرار رکھا جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو گیان واپی کمپلیکس کا سائنسی سروے کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: Gyanvapi Mosque Survey گیانواپی مسجد کا سروے شروع
درخواست میں "میڈیا کی ضرورت سے زیادہ کوریج اور پورے معاملے کی فرقہ وارانہ رنگ" کا حوالہ دیا گیا جب پچھلے سال ایک سروے کے لیے کمشنر کا تقرر کیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس طرح کا عمل عبادت گاہوں (خصوصی بندوبست) ایکٹ 1991 کی دفعات کے بالکل خلاف ہے۔ اس ایکٹ کے تحت 15 اگست 1947 کو مروجہ مذہبی مقامات کی شکل کو برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
یو این آئی
Gyanvapi Case گیان واپی معاملہ، مسلم فریق سروے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع، آج سماعت - gyanvapi mosque committee moves sc
گیانواپی مسجد کے سروے سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں آج اس معاملے پر سماعت ہوگی۔ Gyanvapi Mosque ASI Survey