ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے ننکانہ صاحب پر حملے کی سخت مذمت کی

author img

By

Published : Jan 4, 2020, 11:33 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام گورودوارہ ننکانہ صاحب پر ہجوم کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھا کر عقیدتمندوں اور گورودوارے کے رضاکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

Gurdwara Nankana Sahib attack:
سونیا گاندھی نے ننکانہ صاحب پر حملے کی سخت مذمت کی

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے کیا گیا یہ حملہ قابل مذمت ہے۔ سکھ عقیدتمندوں اور عملے کے تحفظ کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو یہ معاملہ فوری طور پر پاکستان کی حکومت کے سامنے اٹھا کر عقیدت مندوں کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہئے اور ملزمان کے خلاف فوری طور پر کاروائی ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں واقع سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب گورودوارے پر جمعہ کو ہجوم نے پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ سکھ مذہب کے بانی پہلے گرو نانک دیوجي کی جائے پیدائش پر بھجن اور کیرتن کو بند کرنا پڑا۔

حکومت ہند نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکھوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حملہ آوروں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 4 2020 10:42PM

سونیا نے ننکانہ صاحب پر حملے کی سخت مذمت کی

نئی دہلی، 4 جنوری ( یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام گورودوارہ ننکانہ صاحب پر ہجوم کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھا کر عقیدتمندوں اور گورودوارے کے رضاکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔ محترمہ گاندھی نے سنیچر کی شب کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مشتعل ہجوم کی جانب سے کیا گیا یہ حملہ قابل مذمت ہے ۔ سکھ عقیدتمندوں اور عملے کے تحفظ کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو یہ معاملہ فوری طور پر پاکستان کی حکومت کے سامنے اٹھا کر عقیدت مندوں کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں یہ بھی یقینی بنا یا جانا چاہئے اور ملزمان کے خلاف فوری طور پر کاروائی ہونی چاہئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں واقع سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب گورودوارے پر جمعہ کو ہجوم نے پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ سکھ مذہب کے بانی پہلے گرو نانک دیوجي کی جائے پیدائش پر بھجن اورکیرتن بند کرنا پڑا ۔ حکومت ہند نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکھوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حملہ آوروں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یواین آئی ۔ ک ج

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.