نئی دہلی: دہلی کے 80 ہزار ملازمین کو دیوالی سے پہلے 7000 روپے کا بونس دیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کی صبح اس کا اعلان کیا۔ یہ بونس دہلی کے گروپ بی نان گزیٹیڈ اور گروپ سی ملازمین کو دیا جائے گا۔ بونس دینے پر دہلی حکومت کے تقریباً 56 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
-
#WATCH | Delhi CM Arvind Kejriwal says "...We will provide Rs 7,000 as a bonus to the Group B non-gazetted and Group C employees of Delhi Government. Currently, around 80,000 Group B non-gazetted and Group C employees are working with Delhi Govt. A total of Rs 56 crores will be… pic.twitter.com/A42efxIIsG
— ANI (@ANI) November 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Delhi CM Arvind Kejriwal says "...We will provide Rs 7,000 as a bonus to the Group B non-gazetted and Group C employees of Delhi Government. Currently, around 80,000 Group B non-gazetted and Group C employees are working with Delhi Govt. A total of Rs 56 crores will be… pic.twitter.com/A42efxIIsG
— ANI (@ANI) November 6, 2023#WATCH | Delhi CM Arvind Kejriwal says "...We will provide Rs 7,000 as a bonus to the Group B non-gazetted and Group C employees of Delhi Government. Currently, around 80,000 Group B non-gazetted and Group C employees are working with Delhi Govt. A total of Rs 56 crores will be… pic.twitter.com/A42efxIIsG
— ANI (@ANI) November 6, 2023
لوگوں کو دیوالی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کام کرنے والے ملازمین میرا خاندان ہیں۔ دہلی حکومت نے پچھلے 8 سالوں میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پبلک سیکٹر وغیرہ کے شعبوں میں جتنے بھی کام کیے ہیں، ان میں سب سے اہم کردار ہمارے دہلی حکومت کے ملازمین نے ادا کیا ہے۔ ان ملازمین کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہم دہلی کو یہاں کے لوگوں کے خوابوں کا شہر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ مہینہ تہواروں کا مہینہ ہے اور اس تہوار کے موسم میں ہم اپنے تمام گروپ بی نان گزیٹڈ اور گروپ سی ملازمین کو 7,000 روپے کا بونس دے رہے ہیں۔ ہم نے یہ فیصلہ دہلی حکومت کی جانب سے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہترین انشورنس پالیسی کا انتخاب کیسے کریں؟
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت میں اس وقت تقریباً 80 ہزار گروپ بی نان گزیٹیڈ اور گروپ سی ملازمین ہیں۔ یہ بونس دینے پر حکومت کے 56 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس سے ہمارے ملازمین کے گھروں میں تہوار کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ بحیثیت حکومت ہم نے ہمیشہ اپنے ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔