ETV Bharat / state

مشن شکتی مہم کو کمشنر کی ہری جھنڈی - Women's Commission

خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور با اختیار بنانے کے لیے پولیس کمشنر اور وومن کمیشن کی چیئر پرسن نے بیداری وین کو گرین سگنل دکھایا۔

وومن کمیشن کی چیئر پرسن نے بیداری وین کو گرین سگنل دکھایا

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 11:32 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے اترپردیش حکومت ظاہری طور پر کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے، اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 'مشن شکتی مہم' کا آغاز کیا اور نوئیڈا کے کمشنر آفس سے بیداری وین کو گرین سگنل دکھا کر روانہ کیا گیا۔

مشن شکتی مہم کو کمشنر کی ہری جھنڈی

اتنا ہی نہیں اسی ضمن میں 50 سدھا سکوٹیز کو بھی گرین سگنل دکھایا گیا، جس کو خواتین پولیس اہلکار استعمال کریں گی۔

اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ، اترپردیش خواتین کمیشن کی صدر وملا باتھم اور اترپردیش ویمن کمیشن کی نائب صدر سشما سنگھ اور ضلع کی خواتین نمائندہ اس پروگرام میں موجود تھیں۔

بیداری وین شہر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بیدار کرے گی، جبکہ سکوٹی پر سوار خواتین پولیس اہلکار بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نگرانی کا کام کریں گی۔

وومن کمیشن کی چیئر پرسن نے بیداری وین کو گرین سگنل دکھایا
وومن کمیشن کی چیئر پرسن نے بیداری وین کو گرین سگنل دکھایا

اس مہم کے تحت ایک مختصر فلم ایل ای ڈی سکرین کے ذریعے نشر کی جائے گی جس میں سادہ زبان میں خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والے جرائم سے آگاہ کرے گی اور کسی بھی مظالم یا ہراساں ہونے کی صورت میں پولیس کی خدمات حاصل کرنے کا طریقہ بتائے گی۔

یہ گاڑی گاؤں، بستیوں، سوسائٹیز، راملیلا اور عبادت گاہوں، بازار وغیرہ کے آس پاس رک کر لوگوں کو اس طرف راغب کرکے اپنا پیغام دے گی۔

خواتین پولیس اہلکار اس گاڑی کے ساتھ مستقل رہیں گی اور پولیس کی خدمات کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

یہ گاڑی 25 اکتوبر تک گاڑی مسلسل دورے پر رہی گی، اس گاڑی میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ویمن سیفٹی اور اے سی پی کچھ دیہی اور شہری مقامات پر جمع لوگوں کے ساتھ ورچوئل وومن چوپال منعقد کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.