ETV Bharat / state

عظیم فٹبالر نارمن کا کورونا کی وجہ سے انتقال - نارمن ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے رکن بھی تھے

انگلینڈ کے سابق ڈفینڈر نارمن ہنٹر کا کورونا وائرس کے انفکیشن کے سبب انتقال ہو گیا۔

لیڈز کے عظیم فٹبالر نارمن کا کورونا کی وجہ سے انتقال

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:23 PM IST

لندن، لیڈز یونائیٹڈ اور انگلینڈ کے سابق ڈفینڈر نارمن ہنٹر کا خطرناک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ وہ 76 سال کے تھے۔

کلب نے جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر یہ جانکاری دی۔نارمن کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا اور آج صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

لیڈز کے عظیم فٹبالر نارمن کا کورونا کی وجہ سے انتقال
لیڈز کے عظیم فٹبالر نارمن کا کورونا کی وجہ سے انتقال

نارمن نے لیڈز کے لئے 15 سالوں میں یارکشائر کلب میں 726 میچ کھیلے تھے۔انہوں نے لیڈز کے لئے ایف اے کپ اور لیگ کپ کے خطاب بھی جیتے تھے۔ وہ 1975 کے یورپی کپ فائنل میں بھی کھیلے تھے جہاں ان کی ٹیم کو بائرن میونخ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہ 1966 میں ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے رکن بھی تھے لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ وہ 1970 کے ورلڈ کپ میں مغربی جرمنی کے خلاف کوارٹر فائنل میں متبادل کھلاڑی کے طور پر اترے تھے لیکن انگلینڈ کو 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نارمن انگلینڈ کے لئے 28 میچ کھیلے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.