ETV Bharat / state

'تارکین وطن مزدوروں کے درمیان اناج کی تقسیم توقع سے کافی کم' - پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا

خوراک اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے اعتراف کیا کہ تارکین وطن مزدوروں کے درمیان مفت اناج کی تقسیم توقع سے کافی کم ہوئی ہے۔

ram vilas paswan
رام ولاس پاسوان
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:36 PM IST

پاسوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے شہروں سے نقل مکانی کرنے والے آٹھ کروڑ راشن کارڈ سے محروم تارکین وطن مزدوروں میں مفت خوراک تقسیم کرنے کا ہدف تھا اور اس کے لیے ریاستوں نے 6.39 لاکھ ٹن اناج اٹھایا تھا۔ ہر مزدور کو پانچ کلو اناج اور ایک کلو دال دی جانی تھی۔

مرکز نے اس اسکیم کے لیےآٹھ لاکھ ٹن اناج مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مئی کے مہینے کے دوران دو کروڑ 24 لاکھ مزدور اور جون میں صرف دو کروڑ 25 لاکھ مزدوروں کو اناج دیا گیا۔

ملک میں کورونا وائرس کے قہر کے پیش نظر، حکومت نے 25 مارچ کو پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت ملک کے 80 کروڑ سے زائد مستفیدین کو فی شخص پانچ کلو اناج اور ایک خاندان کے لیے ایک کلو دال دی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں نے خودکفیل انڈیا پیکیج کے تحت 50 فیصد سے بھی کم اناج تقسیم کیے ہیں۔ ان ریاستوں میں آسام، مہاراشٹر، تریپورہ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، گجرات، اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، دہلی، میزورم، کرناٹک، جموں کشمیر، کیرالہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش وغیرہ شامل ہیں۔ اس اسکیم کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کے تحت بھی کچھ ریاستوں میں پورے اناج کی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.