کینسر سے برسرپیکار آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر گریم واٹسن کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 75 سال کے تھے۔ مڈل آرڈر کے بلے باز اور میڈیم پیسر واٹسن نے آسٹریلیا کے لئے 1967 سے 1972 تک پانچ ٹیسٹ اور 1972 میں دو ون ڈے کھیلے تھے۔
انہوں نے اپنا گھریلو کیریئر وکٹوریہ میں شروع کیا تھا۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران انجری سے پریشان رہے تھے۔
انہوں نے 107 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے اور انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 1977 میں کھیلا تھا۔